پاکستان
11 جولائی ، 2014

تمام ادارے آئین کی حدود میں کام کر رہے ہیں، پرویز رشید

تمام ادارے آئین کی حدود میں کام کر رہے ہیں، پرویز رشید

اٹک........وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ جمہوریت پر کاٹے لگانے والے دور نہیں رہے،وزیراعظم اور آرمی چیف مل کر دہشت گردی پر کاٹا لگارہے ہیں،عمران خان نےمارچ کانام بدل لیا،اب وہ تاریخ بھی بدل لیں۔اٹک میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تمام ادارے آئین کی حدودمیں رہتے ہوئے کردار ادا کررہے ہیں ، 14 اگست قوم کے متحد ہونے کا دن ہے، عمران خان نے مارچ کا نام بدل لیا،اب وہ تاریخ بھی بدل لیں، یوم آزادی کو یوم احتجاج میں نہ بدلیں۔ شیخ رشید فوج پر الزام لگارہے ہیں، ان کے الزامات کا جواب ہم دے سکتے ہیں، فوج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ارسلان افتخار کے پیچھے نہیں کھڑی۔

مزید خبریں :