پاکستان
10 جولائی ، 2014

فلسطینیوں کے قتل عام پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، سراج الحق

فلسطینیوں کے قتل عام پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، سراج الحق

پشاور.......جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے غزہ پر اسرائلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے قتل عام پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،اسرائیل کی کھلم کھلا دہشت گردی دنیا کو نظرنہیں آ رہی ۔ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ فلسطین ا ور کشمیر کی آزادی میں سب سے بڑی رکاوٹ اقوام متحدہ کا دہرا معیار اور عالمی قوتوں کا اسلام دشمن رویہ ہے، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے اور نہتے فلسطینیوں کو اسرائیلی دہشت گردی سے بچائے۔سراج الحق نے او آئی سی اور عالم اسلام کے سربراہوں سے اپیل کی کہ دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں بالخصوص حماس پرحملوں کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل بنایا جائے ۔

مزید خبریں :