پاکستان
10 جولائی ، 2014

سوات : مٹہ اور کبل کے بعض علاقوں میں دوبارہ کرفیو نافذ

سوات : مٹہ اور کبل کے بعض علاقوں میں دوبارہ کرفیو نافذ

سوات ......سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے شکر درہ اور تحصیل کبل کے بعض علاقوں میں دو گھنٹوں کی نرمی کے بعد دوبارہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے شکردرہ میں بدھ کی رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امن کمیٹی کے رکن خان صاحب کو قتل کردیا تھا۔ آج صبح سے شکردرہ اور تحصیل کبل کے علاقوں بارہ بانڈئی، کوزہ بانڈئی اور ننگولئی میں میں کرفیو نافذ ہے۔ اس دوران شام 5سے 7بجے کرفیو میں نرمی کی گئی۔ کرفیو کے دوران گھر گھر تلاشی کا عمل بھی جاری رہا اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

مزید خبریں :