دنیا
11 جولائی ، 2014

تنخواہوں میں اضافے کیلیےبرطانیہ میں سرکاری ملازمین کی ہڑتال

 تنخواہوں میں اضافے کیلیےبرطانیہ میں سرکاری ملازمین کی ہڑتال

لندن .....برطانیہ میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے سرکاری ملازمین سڑکوں پر نکل آئے ،10 لاکھ ملازمین نے کام کرنے سے انکار کر دیا۔لندن کی شاہرا ہ سے شروع ہونے والا سرکاری ملازمین کا احتجاج دیکھتے ہی دیکھتے برطانیہ کے دیگر اہم شہروں تک پھیل گیا جس میں تقریباً دس لاکھ اساتذہ، فائر فائٹرز، سول ملازمین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شامل ہوگئےہیں ۔ سرکاری ملازمین نے 24گھنٹوں کے لئے احتجاجاً کام کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ برطانوی حکومت نے 2010 میں تنخواہوں میں اضافے پر پابندی عائد کردی تھی جس کی وجہ سے ملازمین کو معاشی طور پر شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :