پاکستان
14 اپریل ، 2012

سلالہ حملے پر معافی مانگنے پر غور،ڈرون حملے جاری رہیں گے،امریکی عہدیدار

سلالہ حملے پر معافی مانگنے پر غور،ڈرون حملے جاری رہیں گے،امریکی عہدیدار

واشنگٹن.. .. . امریکی عہدیداروں کاکہنا ہے کہ امریکا پاکستانی سرزمین پرڈرون حملے روکنے کاکوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ایک امریکی اخبار نے امریکی عہدے داروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں اوران کے ٹھکانوں پرڈرون حملے جاری رکھے جائیں گے۔ تاہم پاکستان سے مفاہمت کی بنیادمضبوط کرنے کیلئے ڈرون حملوں کی پیشگی اطلاع پربھی غورکیاجارہاہے۔دوامریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ وائٹ ہاوٴس سلالہ چیک پوسٹ حملے پر باقاعدہ معافی مانگنے پر غور کر رہا ہے۔

مزید خبریں :