14 اپریل ، 2012
لاہور.. . . .لاہور کے علاقے غازی آباد میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر تین خواتین اور دو مردوں کو قابل اعتراض حرکات کے الزام میں گرفتارکرلیا، پولیس تین کمسن بچوں کو بھی تھانے لے آئی۔پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ غازی آباد کے ایک مکان میں اشتہاری ملزم چھپا ہے، چھاپہ مارا گیا تو وہاں دو مرد ، تین خواتین اوراتنے ہی بچے موجود تھے۔پولیس انہیں تھانے لے آئی اورمقدمہ درج کرلیا۔گرفتاری کے وقت پولیس کیساتھ کوئی خاتون اہل کارنہیں تھی۔پولیس کے اہل کاروں نے بتایا کہ ایس ایچ او ان افراد کو اپنی نگرانی میں گرفتار کرکے لائیہیں