پاکستان
14 اپریل ، 2012

برطانیہ : رائل ملٹری اکیڈمی میں پاکستانی کیڈٹ کیلئے اعزازی شمشیر

برطانیہ : رائل ملٹری اکیڈمی میں پاکستانی کیڈٹ کیلئے اعزازی شمشیر

لندن. . . .برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سیندھرٹ میں پاکستانی کیڈٹ طلحہ زاہد نے اعزازی شمشیر حاصل کر کے نہ صرف خاندان والوں بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔بائس سالہ پاکستانی کیڈٹ طلحہ زاہد نے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سیندھرٹ سے اعزازی شمشیر کیا حاصل کی کہ اس کے والدین خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ نوجوان بیٹے کے اس اعزاز پر والدین انتہائی خوش ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ طلحہ زاہد نے اعزازی شمشیر حاصل کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔طلحہ زاہد نے میٹرک جہلم اور ایف ایس سی گجرانوالہ سے پاس کی۔ جس کے بعد اس کی سلیکشن پاکستان ملٹری اکیڈمی کے لیے ہوئی۔ جہاں سے طلحہ زاہد کا مخصوص کوٹے پر برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی کے لیے انتخاب ہوا۔ نوجوان کیڈٹ نے اعزازی شمشیر کے علاوہ جنگی مہارت کے علوم اور دفاعی امور کے میدان میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ فیصل آباد کے رہائشی طلحہ زاہد کے والد زاہد حسین اکیس رجمنٹ پنجاب میں تعینات ہیں۔ جن کی حالیہ پوسٹنگ پشاور میں ہوئی ہے۔ طلحہ زاہد کے چھوٹے بھائی اسامہ زاہد بھی ان دنوں پی ایم اے کاکول میں زیر تربیت ہیں۔ جہاں وہ بہترین کیڈٹ کی حیثیت سے نو گولڈ میڈل اور دو سلور میڈل جیت چکے ہیں۔

مزید خبریں :