14 اپریل ، 2012
اسلام آباد. . . . پشاور اسلام آباد موٹر وے پر اٹک پل کے قریب تین روزہ انڈس فوڈ فیسٹول شروع ہو گیا۔ فوڈ فیسٹول میں کھانوں کے علاوہ دستکاری اور جیولری کے اسٹالز لگائے گئے ہیں ۔ فوڈ فیسٹول کا اہتمام ٹورازم کارپوریشن خیبر پختون خوا نے کیا ہے ۔فوڈ فسیٹول کا افتتاح سیکٹری ٹورازم سید جمال الدین شاہ نے کیا۔ فیسٹول میں میں مختلف انواع اقسام کے کھانوں کیسٹالز کے علاوہ ہاتھ سے بنی اشیاء اور جیولری کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں دریائے سندھ کے کنارے منعقدہ فیسٹول کے پہلے روز خیبر پختون خوا کے روایتی کھانوں کے سٹالز پر عوام کا رش نظرآیا جبکہ عوام کی تفریح کے لئے ملک بھر سے آئے ہوئے لوک فنکاروں نے روایتی گیت اور رقص پیش کرکے حاضرین ست خوب داد وضول کی نوجوانوں نے رقص بھی کیا ۔ اس موقع پر سیکٹری ٹوازم سے جمال الدین نے کہا ہے کہ میلے کے انعقاد کا مقصد عوام کو صحت مند انہ اور خوشکوار موحول فراہم کرنا اور دنیا کو پیغام دینا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام امن پسند ہیں ۔