14 اپریل ، 2012
لاہور… لاہور میں گورنر ہاوٴس کے قریب مال روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار مال رو پر انارکلی کی طرف جا رہا تھا کہ گورنر ہاوٴس کے قریب مخالف سمت سے آنے والی ایک تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر ماردی جس سے موٹرسائیکل سوار نامعلوم نوجوان کا سر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا۔تاہم ریسکیو ٹیم نے بروقت پہنچ کر اسے اسپتال پہنچا دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔دوسری طرف پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔