14 اپریل ، 2012
پشاور… پشاور میں وکیل کے قتل کے خلاف وکلاء برادری نے عدالتی کارروائی کا بائی کاٹ کردیا۔پشاور کے قانون دان نادر خان کے قتل کے خلاف عدالتی بائی کاٹ کی کال پشاور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے دی جس کے تحت پشاور کی ماتحت عدالتوں میں آج مکمل عدالتی بائی کاٹ کیا جارہا ہے جبکہ پشاور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں نادر خان کے قتل کے واقعے کی مذمت کی جائے گی۔ اجلاس میں صوبے بھر میں عدالتی کارروائی سے بائی کاٹ کرنے بھی غور کیا جائے گا۔ نادرخان کو گزشتہ روز پشاور میں نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا۔