14 اپریل ، 2012
اسلام آباد… پنجاب اورسندھ کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم صاف ہے۔پنجاب کے شہروں جھنگ ،چیچہ وطنی اور رحیم یار خان میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیااور موسم خوشگوار ہوگیاہے۔گرمی کا زور ٹوٹتے ہی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔سندھ کے شہروں دادو، خیرپور،شکارپور، نوشہروفیروز میں گزشتہ شام گردآلود ہواوٴں کے بعد موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم بہتر ہوگیا ہے۔مالاکنڈاور ہزارہ ڈویژن میں بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کے بعد ہلکی سردی ہے۔شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔کشمیر کی وادی نیلم میں موسم ابر آلود ہے۔