14 اپریل ، 2012
پشاور… عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کوئٹہ میں کار پر فائرنگ اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.پشاور میں جاری ایک بیان میں اسفند یار ولی خان نے کہا کہ واقعے نے دہشت گردوں کے چہرے بے نقاب کر دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مذہب بے گناہ انسانوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا اور معصوم انسانوں کی جانیں لینے والے مکروہ ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ملک دشمن عناصر کا کسی بھی مذہب اور نظریے سے تعلق نہیں۔ اسفند یار ولی خان کا کہنا تھا کہ امن کی منزل قریب ہے اور بلوچستان کے شہری صبر و استقامت کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں۔