پاکستان
14 اپریل ، 2012

گیاری میں مزید لینڈ سلائیڈنگ سے مشکلات میں اضافہ

گیاری میں مزید لینڈ سلائیڈنگ سے مشکلات میں اضافہ

اسکردو… سیاچن کے دفاعی محاذ پر گیاری سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے والے مقام پر برف کی مزید سلائیڈنگ ہونے سے سخت موسمی حالات میں امدادی کارروائیوں میں مصروف فوجیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ، ریسکیو آپریشن میں کھدائی کیلئے دھماکہ خیز مواد کا استعمال بھی شروع کردیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گیاری سیکٹر میں تودہ گرنے والے مقام پر مزید سلائیڈنگ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات درپیش آرہی ہیں ، موسم کی سختی اور شدید مشکل حالات کے باوجود ، ریسکیو میں مصروف جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنا کام دن رات جاں فشانی سے کررہے ہیں ،اس عمل میں تمام حاصل انسانی اور مشینی وسائل کا بھرپور استعمال کیا جارہا ہے، تودہ گرنے والے مقام پر تلاش کی گئی نئی جگہ پر کھدائی کا سلسلہ بھی جاری ہے، تودے تلے دبے ایک اہم مقام تک پہنچنے کیلئے سخت ملبے میں پہلی بار دھماکہ بھی کیا گیا تاکہ کھدائی کا عمل آسان ہوسکے، مطلوبہ مقام تک پہنچنے کیلئے سرنگ کی کھدائی بھی جاری ہے جبکہ دیگر مقامات پر ایکسکویٹرز کے ذریعے کھدائی بھی مسلسل جاری ہے۔

مزید خبریں :