پاکستان
14 اپریل ، 2012

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک ہی خاندان کے5افراد قتل

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک ہی خاندان کے5افراد قتل

ٹوبہ ٹیک سنگھ … ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے 5افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ نواحی علاقے حاجی آباد میں پیش آیا۔ اورنامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کرسوئے ہوئے نیاز احمد ،اس کی بیوی ،اورتین بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، پڑوسیوں کے مطابق نیاز احمد مزدوری کرتا تھا اور اس کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔

مزید خبریں :