پاکستان
14 اپریل ، 2012

گوجرانوالہ :ملبے سے ایک اور لاش برآمد، ہلاکتیں12ہوگئیں

گوجرانوالہ :ملبے سے ایک اور لاش برآمد، ہلاکتیں12ہوگئیں

گوجرانوالہ … گوجرانوالہ میں تین منزلہ عمارت کے گرنے کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ، 18 افراد شدید زخمی ہیں۔ 3 افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔۔ڈی سی او گوجرانوالہ امین چوہدری کے مطابق گزشتہ روز شہر کے بارونق علاقے سٹیلائٹ ٹاوٴن کی مین مارکیٹ میں واقع سپر اسٹور کی عمارت دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب گرگئی۔ حادثہ کے وقت اسٹور میں شہری اور ملازمین سامان کی خریدو فروخت اورمزدورتعمیراتی کام میں مصروف تھے۔ عمارت گرتے ہی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے عمارت میں آگ لگ گئی۔ ریسکیوحکام اور فائربریگیڈ کے عملے نے فوری طور پرموقع پرپہنچ کر 18 افرادکوملبے سے زخمی حالت میں نکالا۔ ڈی سی او گوجرانوالہ امین چوہدری کے مطابق عمارت ناقص میٹریل استعمال ہونے کی وجہ سے گری ہے۔ واقعے سے متعلق ٹاوٴن آفیسر حیدرچٹھہ نے بتایاکہ عمارت کا نقشہ نہ ہونیکی وجہ سے متاثرہ عمارت کی تعمیر کا کام رکوادیا تھا۔

مزید خبریں :