17 جولائی ، 2014
اسلام آباد......پڑوسی ممالک کے ساتھ علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے حکومت چمن اور واہگہ باردڑ پرتین نئی ڈرائی پورٹس بنائے گی۔ حکومت پاکستان نے بھارت اور افغانستان کے ساتھ تجارتی روابط کو پروان چڑھانے کے لیے تین نئی خشک بندرگاہیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس منصوبے پر تقریباً 22ارب روپے لاگت آئے گی اور اس کی تکمیل کا عر صہ36 ماہ رکھا گیا ہے ۔تاجروں کے مطابق نئی پورٹس کے قیام سے تجارتی عمل تیز ہونے کے ساتھ لاگت میں بھی کمی آئے گی اور پڑوسی ممالک ایک دوسرے کی ضروریات بہتر طریقے سے پوری کر سکیں گے ۔