کاروبار
17 جولائی ، 2014

اسٹیل ملز ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہ ہوسکی

اسٹیل ملز ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہ ہوسکی

کراچی ......عید سر پہ آگئی لیکن دو ماہ سےتنخواہوں سے محروم اسٹیل ملز کےملازمین کو 15 جولائی کو بھی ادائیگیاں نہ ہوسکیں۔ حکومت نے منظور شدہ امدادی پیکیج میں سے ادارے کےملازمین کو 15 جولائی تک مئی اورجون کے آدھے مہینے یعنی ڈیڑھ ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کرنے کااعلان کیاتھا لیکن ا س پر اب تک عمل درآمد نہ ہوسکا۔ملازمین کا کہنا ہے کہ پیسوں کی قلت کےباعث نہ تو رمضان کی تیاری کرسکے اورنہ ہی بچوں کے لیے عید کی خریداری کر پارہے ہیں ۔ماضی میں بدانتظامی کی شکار پاکستان اسٹیل کا مجموعی خسارہ 100 ارب روپے سے بھی تجاوز کرچکا ہے اور رقم کی قلت کے باعث انتظامیہ ادارے کے ملازمین کو تنخواہیں تک دینے کے لیے حکومتی امداد کی منتظر رہتی ہے ۔

مزید خبریں :