17 جولائی ، 2014
غزہ .....اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ میں ایک گھر پر بمباری کرکے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔فلسطینی ایمرجنسی سروسز کے ترجمان کے مطابق اسرائیل کے 6ٹینکوں نے جنوبی غزہ کے علاقے رفاح میں ایک گھر کو نشانہ بنایا، بمباری سے گھر مکمل تبا ہ ہوگیا اور 3 فلسطینی شہید اور 4 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق 10 روز سے جاری فلسطینی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد230 ہوگئی ہے اور ڈیڑھ ہزار سے زائد زخمی ہیں۔