پاکستان
14 اپریل ، 2012

حکومت کو پریشان کرنے کیلئے بلوچستان کا مسئلہ کھڑا کیا گیا، فیصل کریم

حکومت کو پریشان کرنے کیلئے بلوچستان کا مسئلہ کھڑا کیا گیا، فیصل کریم

پشاور… قومی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جب بھی برسراقتدار آتی ہے حکومت کو پریشان کرنے کے لئے کراچی اور بلوچستان جیسے مسائل کھڑے کئے جاتے ہیں۔پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفت گو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کراچی کے حالات کو معمول پر لانے، نیٹو سپلائی اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پارلیمنٹ نے جو قرار داد منظور کی ہے اس پر عمل درآمد حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اگر امریکہ نے ہماری پارلیمنٹ کی قرار داد کی نفی کی تو حکومت اور پارلیمنٹ صورتحال پر دوبارہ غور کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع ٹانک کو سرائیکی صوبے کا حصہ ہونا چاہئے۔ اور نئے صوبوں کی تشکیل کے لئے عوام کی رائے معلوم کرنے کی خاطر ریفرنڈم کرایا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ الیکشن میں ڈیرہ اور بنوں میں بھی مولانا فضل الرحمان کا مقابلہ کریں گے۔

مزید خبریں :