پاکستان
14 اپریل ، 2012

امریکا نیٹو سپلائی کے بہانے اسلحہ اسمگل کرنا چاہتا ہے، فضل کریم

امریکا نیٹو سپلائی کے بہانے اسلحہ اسمگل کرنا چاہتا ہے، فضل کریم

حافظ آباد … چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا ہے کہ امریکا نیٹو سپلائی کے معاملے پر پاکستان کی سفارشات پر عمل نہ کرتے ہوئے سپلائی کے بہانے افغانستان اسلحہ اسمگل کرنا چاہتا ہے۔ حافظ آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ بھارت ڈکٹیشن کی بجائے پاکستان سے برابری کی سطح پر مذاکرات کرے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں قیام امن ممکن نہیں۔ صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ کراچی میں لینڈ مافیا اور بھتہ خوروں کی سرپرستی سندھ حکومت کر رہی ہے، کراچی میں 3 ماہ کے دوران 5 ہزار افراد قتل ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل آئندہ انتخابات میں ہر حلقے سے اپنے امیدوار سامنے لائے گی۔

مزید خبریں :