14 اپریل ، 2012
پشاور … پشاور میں ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کیاگیا میں طالب علموں کی بڑی تعداد نے بیرون ملک اسکالر شپس کیلئے رجسٹریشن کرائی۔ پشاور کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ایجوکیشن ایکسپو کے انعقاد کا مقصد بیرون ملک اسکالر شپس کیلئے طالب علموں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ ایکسپو میں ذہین طالب علموں کی آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی اور بیرون ملک کی بہترین یونیورسٹیز کے انتخاب کیلئے معلومات دی گئیں۔ ایکسپو میں بڑی تعداد میں طالب علموں نے شرکت کی۔