پاکستان
18 جولائی ، 2014

یہ کیسے ممکن ہے برگر کلاس پاکستان میں انقلاب لائے،عاصمہ جہانگیر

یہ کیسے ممکن ہے برگر کلاس پاکستان میں انقلاب لائے،عاصمہ جہانگیر

کراچی.......انسانی حقوق کی رہنما عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ برگر کلاس پاکستان میں انقلاب لائے۔کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انقلاب کبھی کینیڈا سے آتا تو کبھی کہیں سے، پچاس سال کا فرد اب پاکستان کو انقلاب کی ہجے بتائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر قانون بنتے ہیں لیکن قانون پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ برگر کلاس پاکستان میں انقلاب لائے۔ عاصمہ جہانگیرکا کہنا تھا کہ میڈیا کی زبانیں بند کرکے سچ کو للکارا جارہا ہے۔عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ فخرالدین جی ابراہیم پر الزام لگائےگئے ہیں تو کوئی من پسند الیکشن کمشنر ہی آکر انتخابات کراسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مڈٹرم انتخابات کی باتیں کی جارہی ہیں لیکن ان کےبھی یہی نتائج آئیں ۔

مزید خبریں :