پاکستان
18 جولائی ، 2014

جشن آزادی کی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ہوں گی، اسپیکر

جشن آزادی کی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ہوں گی، اسپیکر

اسلام آباد ........ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ 14 اگست کو جشن آزادی کی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں میں ہوں گی۔ان کاکہناہے کہ انتخابی اصلاحات نہ ہوئیں توآئندہ انتخابات پر بھی سوال اٹھیں گے۔ اسلام آبادمیں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے سوالوں کےجواب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےکہاکہ سب کو سسٹم میں رہ کر کام کرنا چاہییے،انتخابی اصلاحات نہ ہوئیں تو آئندہ انتخابات پر بھی سوال اٹھیں گے، انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کو تین ماہ میں اپنا کام مکمل کر نے کی ہدایات دی ہیں،کمیٹی میں تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جا رہی ہے ۔ انہوں نےکہاکہ سینیٹ کی طرف سے عمران خان کے خلاف بھیجی گئی تحریک استحقاق پر وہ پارلیمنٹ کے وقار اور قواعدو ضوابط کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ سردار ایاز صادق نے بتایا کہ وقفۂ سوالات کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں ٹوکن مشینیں نصب کی جا رہی ہیں، ارکان قومی اسمبلی کو ان کے سوالات کے لیے ٹوکن جاری کیے جائیں گے اور کس کا سوال پہلے لیا جائے گا اس کے لئے قرعہ اندازی ہوگی، نئے نظام کو متعارف کرانے کے لیے قواعدو ضوابط میں ترمیم کی جائے گی جبکہ سوالات کی تعداد بھی کم کی جائے گی۔اسپیکرقومی اسمبلی نےبتایاکہ 14 اگست کو جشن آزادی کی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں میں ہو گی۔ ادھرقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کےحکام کاکہنا ہے کہ جشن آزادی کا اسٹیج پارلیمنٹ کے احاطے میں بنایا جائے گا،جشن آزادی تقریب میں مسلح افواج کی محدود پریڈ بھی ہو گی جبکہ تقریب کی سیکورٹی بھی فوج کےحوالےکی جائےگی ۔

مزید خبریں :