پاکستان
18 جولائی ، 2014

نقل مکانی کرنے والے کچھ افراد اپنا راشن بیچنے لگے

نقل مکانی کرنے والے کچھ افراد اپنا راشن بیچنے لگے

پشاور.......شمالی وزیرستان سےبنوں نقل مکانی کرنے والے متاثرین نقد رقم نہ ہونے پر غذائی اجناس راشن سنٹرز کے سامنے کم قیمت پر فروخت کرنے لگے ہیں جس سے مقامی تاجروں کی چاندی ہو گئی ہے۔ شمالی وزیرستان سے بنوں نقل مکانی کرنے والے متاثرین میں غذائی اجناس کی تقسیم کا سلسلہ ابھی تک جا ری ہے۔ تاہم بیشتر متاثرین ملنے والی غذائی امداد کو راشن سینٹرز کے باہر ہی فروخت کر رہے ہیں، جن میں آٹا،گھی،چینی،خشک دودھ اور بسکٹس شامل ہیں۔ متاثرین کے مطابق انہیں مختلف اداروں سے غذائی اجناس کی صورت میں امداد دی جا رہی ہے۔ تاہم نقد رقم نہ ہونے کے باعث وہ ضرورت سے زائد اشیاء خوردونوش کم قیمت پر فروخت کر نے پر مجبور ہیں۔ متاثرین کو ملنے والے خوردونی مواد کی کم قیمت پر خریداری کے لئے نہ صرف بنوں بلکہ آس پاس کے علاقوں سے بھی تاجر راشن سینٹرز کا رخ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :