پاکستان
18 جولائی ، 2014

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میاں بیوی کی طرح ہیں، منظور وسان

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میاں بیوی کی طرح ہیں، منظور وسان

کراچی.........پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہناہے کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے تعلقات میاں بیوی کی طرح ہیں جس میں پیپلزپارٹی میاں ہے۔ ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ منطوروسان خواب دیکھتے ہیں اور ان کی باتیں خواب سےزیادہ نہیں ہیں۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے افطار عشائیے میں میڈیا سےبات کرتے ہوئےصوبائی وزیرمنظور وسان کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کومڈٹرم الیکشن پراعتراض نہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے تعلقات میاں بیوی کی طرح ہیں جس میں پیپلز پارٹی میاں ہے۔اس موقع پر ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی تعلقات اچھے ہیں اورہمارےتعلقات میں تحفظات پربات چیت ہوتی رہتی ہے۔وسیم اختر کا کہنا تھاکہ منظور وسان خواب دیکھتے رہتے ہیں ان کی باتیں خواب سےزیادہ نہیں۔عشایئے میں سندھ یونائٹیڈ پارٹی کےسربراہ سید جلال محمود شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت آئی ڈی پیز کی مدد کرے ہمیں اعتراض نہیں،لیکن آئی ڈی پیز کو سندھ کے بجائے قریبی علاقوں میں رکھنا چاہیےان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کسی قسم کی انتہا پسندی برداشت نہیں کریں گے۔

مزید خبریں :