18 جولائی ، 2014
پشاور ......پشاور کے علاقے پشتخرہ میں نامعلوم افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ایس پی کینٹ محمد فیصل نے جیونیوز سے بات چیت میں بتایا کہ پشتخرہ میں پولیس اہلکار مقامی ہوٹل میں افطاری کر رہے تھے کہ اسی دوران سفید گاڑی میں سوار حملہ آوروں نے ان پر اچانک فائرنگ کردی جس سے ایک اے ایس آئی سمیت 4اہلکار جاں بحق اور دو اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔