18 جولائی ، 2014
لاہور........وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے لاہور میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پنڈ ارائیاں میں کارروائی کے دوران شہید ہونے والے اہلکار کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یوم حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پرصوبے بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد یقینی بنایاجائے اورپنجاب کے داخلی اورخارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی جائے۔