پاکستان
18 جولائی ، 2014

طاہرالقادری نے نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

طاہرالقادری نے نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

لاہور....... ادارہ منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو مناظرے کا کھلا چیلنج دیدیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ ثابت کریں گے نواز شریف کا طرز حکمرانی غیر جمہوری ، غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے۔ادارہ منہاج القرآن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے مناظرے کیلئے کچھ شرائط بھی رکھ دیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ مناظرے کیلئے کوئی بھی جگہ ہو سکتی ہے ، جہاں لوگ سکیورٹی چیک کے بعد داخل ہوں ، مناظرہ لائیو ٹیلی کاسٹ ہو اور ملک کے 10 بہترین غیر جانبدار صحافیوں کو ہی سوالات کرنے کی اجازت ہو گی۔ڈاکٹر طاہر القادری نے پولیس کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے چند ہفتوں کی نوکری بچانی ہے تو بچا لیں، انقلاب کے بعد درندوں کو نوکری پر نہیں رہنے دیا جائے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ انہوں نے عسکری اداروں کو ابھی اسٹڈی نہیں کیا،اگر ضرورت ہوئی تو وہاں بھی ریفارمز کی جائیں گی۔

مزید خبریں :