19 جولائی ، 2014
لاہور.......طاہر القادری کی جانب سے وزیراعظم کو مناظرے کے چیلنج کاجواب وزیراطلاعات پرویز رشید نےدے دیا، کہتے ہیں طاہر القادری سے مناظرے کیلئے طاہر اشرفی ہی کافی ہیں ۔ لاہور سے جاری بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ طاہرالقادری کو علامہ طاہرا شرفی سے مناظرہ کرنا چاہیئے، ساتھ ہی انھوں نے پیشکش کی کہ اس مناظرے میں سرکاری ٹی وی کی خدمات دینے کو تیار ہیں،وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان چودہ اگست کو لانگ مارچ کےبعد 15اگست کو لندن چلےجائیں گے، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی کو نظربند نہیں کیا جائے گا۔