پاکستان
19 جولائی ، 2014

انسپکٹر سمیت5پولیس اہلکاروں کےجسمانی ریمانڈ میں 26جولائی تک توسیع

انسپکٹر سمیت5پولیس اہلکاروں کےجسمانی ریمانڈ میں 26جولائی تک توسیع

لاہور.....انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہورنےسانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث5پولیس اہلکاروں کےجسمانی ریمانڈ میں 26جولائی تک توسیع دےدی۔ گاڑیاں توڑنےمیں ملوث ملزم گلوبٹ کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا،گلو بٹ کی ضمانت کی درخواست پر عدالت نے 22 جولائی کو پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہورنےمعطل ایس پی سیکیورٹی سلمان علی اور گن مین عابدحسین کی عبوری ضمانتوں میں 26 جولائی تک توسیع دےدی،،پولیس نےعدالت کوبتایاکہ ملزموں کے خلاف تفتیش جاری ہے،عدالت نےہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے،،بعد میں سابق انسپکٹر عامر سلیم،سب انسپکٹر حافظ اظہر محمود اور 2ہیڈ کانسٹیبلان خرم نواز اور محمد نوید کو5روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے پولیس کی درخواست پر ملزموں کےجسمانی ریمانڈ میں26جولائی تک توسیع دے دی۔۔گاڑیاں توڑنےکےملزم گلوبٹ کے حوالےسے پولیس نے عدالت کو بتایاکہ ملزم سےڈنڈا برآمد کر لیا ہے،مزید کسی برآمدگی کی ضرورت نہیں،اس پر عدالت نے ملزم گلوبٹ کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔۔جبکہ گلوبٹ کی درخواست ضمانت پر پولیس سے22جولائی کو رپورٹ طلب کر لی۔

مزید خبریں :