پاکستان
23 جنوری ، 2012

خیبر پختونخوا: کرک میں یونی ورسٹی کے قیام کیلئے اراضی کی فراہمی منظور

خیبر پختونخوا: کرک میں یونی ورسٹی کے قیام کیلئے اراضی کی فراہمی منظور

لاہور…وزیر اعلی خیبر پختون خوا امیر حیدر خان ہوتی نے کرک میں یونی ورسٹی کے قیام کے لئے اراضی فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کرک میں یونی ورسٹی کے قیام کی منظوری اعلی سطحی اجلاس کے دوران دی۔امیر حیدر خان ہوتی نے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ یونی ورسٹی کے منصوبہ کو جلداز جلد عملی شکل دینے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ امیر حیدرہوتی نے کہا کہ حکومت ہرضلع میں اعلی تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔

مزید خبریں :