14 اپریل ، 2012
ڈھاکا … بنگلہ دیش میں بیساکھی کے تہوار کے موقعے پر رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ خوشیوں اور رنگوں کے تہوار بیساکھی کی تقریبات کا آغاز دارالحکومت ڈھاکا کے رامنا پارک میں کیا گیا۔ اس موقع پر ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں نے رنگا رنگ ملبوسات پہن کر شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے روایتی گیت گائے اور رقص کیا۔ ریلی میں شامل 40 فٹ کی مور کے شکل کی کشتی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ اس تہوار کے حوالے سے ڈھاکا یونیورسٹی میں شعبہ فنون کے سامنے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ کے تیار کردہ پینٹنگز اور روایتی دلکش ماڈل پیش کئے گئے۔