کاروبار
14 جولائی ، 2014

پی ٹی سی ایل عسکری بینک کے درمیان معا ہد ہ

پی ٹی سی ایل عسکری بینک کے درمیان معا ہد ہ

اسلام آباد.......پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈنے عسکری بینک کے اسلامی بینکنگ سروسز ڈویژن کے ساتھ ایک معا ہدے پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد پی ٹی سی ایل ملازمین کو خصوصی نرخوں پر اسلامی اجارہ اور مشارکہ کی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔معاہدے پر پی ٹی سی ایل چیف ہیومن ریسورس آفیسرسید مظہر حسین اور اسلامی بینکنگ عسکری بینک لمیٹڈ کے کنٹری ہیڈ فہد سردار خان نے پی ٹی سی ایل کے ہیڈ آفس میں دستخط کئے ۔اس موقع پر دونوں اداروں کی اعلیٰ انتظامیہ بھی موجود تھی۔اس معا ہد ے سے پی ٹی سی ایل ملازمین کاروں اورموٹر سائیکلوں کے حصول سمیت اسلامی اجارہ کے فریم ورک کے تحت شرعی مصنوعات کے ساتھ ساتھ خصوصی طے شدہ نرخوں پر گھروں کی تعمیر کے لئے مشارکہ کے تحت سہولیات بھی حاصل کر سکیں گے۔

مزید خبریں :