22 جولائی ، 2014
کراچی......حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے رمضان المبارک کے دوران شہرکے مختلف علاقوںمیںپانی کی بندش پرگہری تشویش کااظہارکیاہے۔ ایک مشترکہ بیان میںحق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ شہر کے مختلف علاقوںمیں پانی کی سپلائی گزشتہ کئی روزسے بندہے جس کے باعث شہریوںکوشدیدمشکلات وپریشانیوںکاسامناکرناپڑرہاہے جبکہ پانی کی عدم فراہمی سے ان کے معمولات زندگی بھی شدید متاثر ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ایک جانب شہرمیںپانی کابحران ہے اورماہ رمضان کے دوران روزے دارشہری پانی کی بوندبوندکوترس رہے ہیں جبکہ دوسری جانب واٹربورڈکے افسران کی ملی بھگت سے بندکیے گئے غیرقانونی ہائیڈرینٹس سے بھاری قیمت پرپانی کی فراہمی جاری ہے جوغریب شہریوںکے ساتھ زیادتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہشہر میںپانی کے بحران کے باوجودہائیڈرینٹس سے پانی کی سپلائی لمحہ فکریہ اورحیران کن ہے جس سے واضح ہوگیاہے کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کے شہریوںکوپانی سے محروم رکھا جارہا ہے ۔حق پرست اراکین نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ نارتھ کراچی،ناگن چورنگی،نارتھ ناظم آباد ،ناظم آباد،گلبہار، فیڈرل بی ایریا،لیاقت آباد ،سائیٹ ٹائون،بلدیہ ٹائون ، اورنگی ٹائون خاموش کالونی،پاک کالونی ،سرجانی ،لانڈھی کورنگی،ملیراورلائنزایریاسمیت کراچی میںمختلف علاقوںمیںپانی کی بندش کانوٹس لیاجائے اوررمضان المبارک میں شہریوںپریشان کرنے سے بازرہاجائے۔