پاکستان
28 جولائی ، 2014

شبانہ شفیق کی مقامی قبرستان میں تدفین،جنگ یونین کی تعزیت

شبانہ شفیق کی مقامی قبرستان میں تدفین،جنگ یونین کی تعزیت

کراچی......روزنامہ جنگ کی سینئر رپورٹر شبانہ شفیق کے انتقال پر جنگ ایمپلائزیونین کے صدر شکیل یامین کانگا اور سیکریٹری جنرل جمیل احمد نے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ محترمہ شبانہ شفیق کا مختصر علالت کے بعد پیر کی دوپہر انتقال ہوگیا تھا،جبکہ انکی تدفین بعد نماز عصر گلستان جوہر کے کنٹونمنٹ قبرستان میں ہوئی، جس میں جنگ یونین کے صدر اور سیکریٹری کے علاوہ سنیئرایڈیٹوریل ممبران،افسران،صحافیوں اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اور مرحومہ کے بلند درجات اور سوگوارلواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید خبریں :