دنیا
15 اپریل ، 2012

حملوں میں حقانی نیٹ ورک کے ملوث ہونیکا اشارہ ملا، افغان وزارت خارجہ

حملوں میں حقانی نیٹ ورک کے ملوث ہونیکا اشارہ ملا، افغان وزارت خارجہ

کابل … افغان حکومت نے کہا ہے کہ حملوں میں حقانی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا اشارہ ملا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ افغان وازرت خارجہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے بتایا ہے کہ انٹیلی جنس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملوں میں حقانی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا اشارہ ملا ہے لیکن یہ کہنا قبل از قت ہے۔ صدیقی نے بتایا ہے کہ صوبے ننگرہار اور پکتیا میں لڑائی ختم ہو گئی ہے تاہم کابل کے کچھ حصوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹیلی جنس حکام کے مطابق کابل پر حملے کے دوران نائب صدر محمد کریم خلیلی حملہ آروں کا نشانہ تھے۔ کابل میں امریکی سفیر ریان کروکر نے بتایا ہے کہ افغانستان میں ایک ساتھ طالبان کے کئی حملوں کے جواب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی بہتری کی واضح علامت ہے، حملوں میں افغان پارلیمنٹ اور سفارتخانوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کابل میں کئے جانے والے حملے موسم گرما کی کارروائیوں کا آغاز ہے اور ان حملوں کی کئی ماہ پہلے تیاری کر لی گئی تھی۔

مزید خبریں :