کھیل
15 اپریل ، 2012

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، حنا ربانی کھر

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، حنا ربانی کھر

لاہور … وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، اس سے پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔ رائل پام گولف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ اسپورٹس ڈپلومیسی ممالک اور ان کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں سب سے زیادہ اہم کردار ادا کرتی ہے، گالف میں ہمسایہ ممالک نے حصہ لیا، اب کرکٹ کی سرگرمیاں بھی بحال ہونے جا رہی ہیں جو کہ بہت بڑی خوشخبری ہے۔

مزید خبریں :