دنیا
15 اپریل ، 2012

امریکا:اوکلوہامہ ، کنساس میں طوفان نے تباہی مچادی، 5 افراد ہلاک، کئی زخمی

امریکا:اوکلوہامہ ، کنساس میں طوفان نے تباہی مچادی، 5 افراد ہلاک، کئی زخمی

نیویارک … امریکی ریاست اوکلوہامہ اور کنساس کے کئی شہروں میں طوفانی ہواوٴں نے تباہی مچادی جبکہ 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔ ریاست اوکلوہامہ کے وسط مغرب اور میدانی علاقوں میں آنے والے طوفان کے باعث 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ طوفان کی زد میں آکر کئی گھروں، ایک اسپتال، ایک جیل اور ایئر فورس کے ایک اڈے کو بھی نقصان پہنچا۔ تیز ہوائیں کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے اور بجلی کے تار بھی ٹوٹ گئے۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ریاست کنساس، لووا اور نیبراسکا میں بھی طوفان کے ٹکرانے کی اطلاع ہے۔مقامی محکمہ موسمیات نے وسط مغرب اور میدانی علاقوں میں مزید مضبوط طوفانوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔

مزید خبریں :