04 اگست ، 2014
اسلام آباد...... وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے رابطہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق ٹیلی فون پر ہونے والے رابطے میںگفتگو کے دوران عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرنے سے واضح طور پر انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لانگ مارچ سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ہیں ۔عمران خان کا چوہدری نثار سے مزید کہنا تھا کہ آپ میرے دوست ہیں،میں آپ کی عزت کرتا ہوں لیکن لانگ مارچ کے مسئلے پرکسی قسم کی بات نہیں کر سکتا،کیونکہ اب وہ لانگ مارچ کے حوالے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔