دلچسپ و عجیب
23 جنوری ، 2012

برطانوی کھلاڑیوں کا31گھنٹے سے زائد اسکواش کھیلنے کا عالمی ریکارڈ

برطانوی کھلاڑیوں کا31گھنٹے سے زائد اسکواش کھیلنے کا عالمی ریکارڈ

لندن…این جی ٹی…برطانوی کاؤنٹی آکسفورڈشائرسے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے ایک طویل وقت تک اسکواش میچ کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیاہے۔امدادی مقاصد کے تحت ہونے والی اس میچ میں 51سالہ Guy Fotherbyاور48سالہDarren Withey نامی کھلاڑیوں نے31گھنٹے19منٹ اور4سیکنڈ تک مسلسل سنگلز اسکواش مقابلہ جاری رکھا اور ہر گھنٹے بعد صرف5منٹ کا وقفہ لیا۔ان کی اس کاوش کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں طویل ترین اسکواش سنگلز میچ کی حیثیت سے شامل کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :