07 اگست ، 2014
مانسہرہ.....مانسہرہ کی وادئی کاغان میں ریچھ کے حملے میں نوجوان زخمی ہوگیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج26سالہ نوجوان نے جیو نیوز کو بتایا کہ جرید کے علاقے نکیال بیری میں جنگل سے آنے والے ریچھ نے اس پر حملہ کیا ،جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔نوجوان کا کہنا تھا کہ خوراک کی تلاش میں دیہات میں آنے والے چیتے اور ریچھ لوگوں کیلیے خوف کا باعث ہیں۔