07 اگست ، 2014
لاہور......مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کاکہناہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے بعدماڈل ٹاون کا نام بدل کر جلیانوالہ ٹاون رکھ دینا چاہئے،شہباز شریف کے خلاف بھی 3چار سو مقدمات بنتے ہیں،،فوج کو اقتدار میں آنےکیلئےصرف2ٹرک اور ایک جیپ چاہئے۔چودھری شجاعت حسین نےلاہورمیں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا حکومت نے ماڈل ٹاون کے تمام راستےبند کر دیئے،جس کی وہ شدیدمذمت کرتے ہیں۔ان کاکہنا تھاکہ فوج اقتدار میں ہوتی ہے تو اسے فیلڈ مارشل کہتےہیں۔اقتدار سے جاتی ہے تو ڈکٹیٹر کہنا شروع کر دیتے ہیں۔ پرویز مشرف جلدباہر چلے جائیں گے،چودھری شجاعت کاکہنا تھاکہ فوج ملک کی چوکیدار ہے،وزیراعظم ہاوس اور پارلیمنٹ کی چوکیدار نہیں۔اس سوال پر کہ کیاحکومت 31اگست تک چلی جائےگی۔چودھری شجاعت کا جواب تھا،جی چلی جائے گی۔اس سوال پرکہ فوج آئی تو کیا آپ خوش آمدید کہیں گے،چودھری شجاعت کا کہناتھاکہ دیکھیں ،اِن حالات میں کیا ہوتا ہے۔