07 اگست ، 2014
لاہور......پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کےخلاف مقدمہ درج ہونے پر منہاج القرآن کی خواتین نےماڈل ٹاون میں دھرنادے دیا۔دوسری جانب انقلاب مارچ سےنمٹنے کیلئےحکومتی حکمتِ عملی بھی سامنے آنا شروع ہو گئی ۔جس کے تحت منہاج القرآن سیکریٹریٹ کی طرف جانےوالے راستوں پر کنٹینرز لگاناشروع کر دیئےگئےہیں۔بدھ کےروزداتادربارپولیس نےپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کےخلاف دھمکی آمیز تقاریرکرنےاورلوگوں کو اکسانےپر مقدمہ درج کیا تھا۔منہاج القرآن کی ڈنڈابردارخواتین نےاس مقدمے کے خلاف ماڈل ٹاون لاہور میں منہاج سیکریٹریٹ کےباہر دھرنادے دیا ہے۔دوسری جانب طاہرالقادری کےانقلاب مارچ سےنمٹنے کیلئے حکومتی حکمتِ عملی بھی سامنےآنا شروع ہو گئی ہے،جس کے تحت منہاج سیکریٹریٹ کی طرف جانےوالے راستوں ،طاہرالقادری کی رہائش گاہ ،برکت مارکیٹ گارڈن ٹاون،ماڈل ٹاؤن اور جناح اسپتال کے قریب کنٹینرزلگادئیے گئےہیں۔