پاکستان
07 اگست ، 2014

عمران خان توہین عدالت کیس کی دستاویزات کےحصول کی نئی درخواست

عمران خان توہین عدالت کیس کی دستاویزات کےحصول کی نئی درخواست

اسلام آباد......سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری نےعمران خان توہین عدالت کیس کی دستاویزات کےحصول کےلیےنئی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے ۔ سابق چیف جسٹس نے نئی درخواست اپنے وکیل شیخ احسن الدین کے ذریعے رجسٹرارسپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے۔جس میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ عمران خان کوہتک عزت کانوٹس بھیجاہواہے۔ اس لیے ان دستاویزات کاحصول ضروری ہے اورسپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا عمران خان کابیان حلفی بطورثبوت درکار ہے۔وکیل کے مطابق عمران خان کو ہتک عزت کے نوٹس کے جواب کیلیے 14 دن کا وقت دیا گیا تھا جو آج ختم ہو رہا ہے۔

مزید خبریں :