07 اگست ، 2014
پشاور.....پشاور میں سکھ تاجر کے قتل میں ملوث ملزموں کا چوبیس گھنٹے بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکا۔ پولیس آج عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کرنے کے بعد ملزمان کے خاکے جاری کرے گی ۔پولیس ذرائع کے مطابق ہشت نگری فائرنگ کے زخمیوں اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں ملزمان کے خاکے تیار کیے جائیں گے۔پولیس حکام آج سکھ برادری کے عمائدین سے ملاقات کرکے اقلیتوں کی سیکورٹی کے امور پر مشاورت کریں گے ۔ہشت نگری میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک سکھ تاجر جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تھے۔