07 اگست ، 2014
اسلام آباد........آئین شکنی کیس میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے مقدمے کا ریکارڈ تحویل میں لینے کی درخواست پر تحریری جواب خصوصی عدالت میں جمع کرادیا ہے۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت نے سماعت کی، پرویز مشرف کی ایمرجنسی کے نفاذ کی تقریر کی اصل ڈی وی کمرہ عدالت میں دکھائی گئی اور تقریر کا انگریزی اور اردو متن بھی پیش کیا گیا۔ وکلائے صفائی کی جانب سے کیس کا ریکارڈ تحویل میں لینے کی درخواست پر اکرم شیخ نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ کیس کی تحقیقات ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں کی گئی،ایف آئی اے نے 9ڈائریاں مرتب کی ہیں جنہیں سربمہر لفافے میں پیش کیا جا سکتا ہے، ریکارڈ تحویل میں لینے کی درخواست مسترد کی جائے۔ جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ وکلائے صفائی کو اعتراض ہوا تو پولیس ڈائریز کو بطور شہادت پیش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی گئی۔