07 اگست ، 2014
لاہور.......پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت خیبرپختونخوا حکومت کی ناکامیاں چھپانا چاہتی ہے۔ لاہور میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں، بے لوث خدمت کون کر رہا ہے اور تخریبی سیاست کون؟ حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ہے، جمہوری نظام کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی،عوام ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو مسترد کر دیں گے۔