پاکستان
23 جنوری ، 2012

پر ویز مشرف کی گرفتاری کی قرار داد سینیٹ میں منظور

پر ویز مشرف کی گرفتاری کی قرار داد سینیٹ میں منظور

اسلام آباد … سینیٹ میں پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کی قرار داد منظور کرلی گئی، انہیں وطن واپسی پر گرفتا رکرلیا جائے گا، قرار داد رضا ربانی نے تمام جماعتوں کی جانب سے پیش کی۔ قرار داد کے مطابق پرویز مشرف نے دو مرتبہ آئین کو معطل کیا اور بے نظیر بھٹو اور اکبر بگٹی کے قتل میں معاونت کی ۔سینیٹ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے بلوچستان کے عوام کے خلاف ریاستی قوت کا استعمال کیا، مشرف نے غیر ممالک سے تحریری معاہدے کرکے قومی سلامتی کو نقصان بھی پہنچایا، پرویز مشرف نے وفاق کو بھی نقصان پہنچایا جس سے مختلف مافیا کو فروغ ملا۔این ایف سی کے تحت صوبوں کو ملنے والے حصوں میں کٹوتی کی گئی۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت آرٹیکل6کے تحت مقدمہ درج کرائے۔سینیٹ میں کسی رکن نے قرار داد کی مخالفت نہیں کی۔

مزید خبریں :