دنیا
10 اگست ، 2014

غزہ میں 72 گھنٹے کی نئی جنگ بندی تجویز پر غور کررہے ہیں،حماس

غزہ میں 72 گھنٹے کی نئی جنگ بندی تجویز پر غور کررہے ہیں،حماس

غزہ.......مصر کی پیش کش پر فلسطینی وفدنے غزہ میں 72 گھنٹے کی نئی جنگ بندی پر غور کیا،ادھر حماس ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا فیصلہ اور اس پر عمل درآمد اسرائیل کی سنجیدگی پر منحصر ہے غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے حماس ترجمان سمیع ابو زہری کا کہنا تھا کہ فلسطینی وفد مذاکرات کو جاری رکھنے کے لیئے غزہ میں 72 گھنٹے کی نئی جنگ بندی کی تجویز پر غور کررہا ہے تاہم اسرائیل کی مذاکرات کے لیئے سنجیدگی ہی فلسطینی وفد کے ردعمل کا تعین کرے گی، غزہ میں جمعے کے روز ختم ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملے جاری ہیں آج بھی مغربی کنارے میں گھر کے باہر کھیلنے والے 11 سالہ بچے کو صہیونی فوجوں نے اپنی درندگی کا نشانہ بنایا، تین روزہ جنگ بندی کے بعد سے اب تک 15 فلسطینی اسرائیلی حملوں کی نذر ہو چکے ہیں۔




مزید خبریں :