دنیا
16 اپریل ، 2012

امریکا اور فلپائن کی سالانہ فوجی مشقیں شروع

منیلا…فلپائن اور امریکہ کی سب سے بڑی چودہ روزہ سالانہ فوجی مشقیں متنازعہ سمندری علاقے میں شروع ہوگئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائنی فوج کے میجر اہمانوئیل گارشیا نے بتایا کہ بائیکانان نامی سالانہ فوجی مشقوں میں فلپائن اور امریکا کے 7 ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد متنازع سمندری علاقے میں دہشتگردی کے ہر طرح کے واقعات کو روکنے سمیت کے حوالے سے فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ امریکی لیفٹیننٹ کرنل کیور تیس ہل نے بتایا کہ مشقوں کے دوران ہیومنیٹیرین مشن سمیت دیگر اُمور پر بھی توجہ دی جائیگی۔

مزید خبریں :